کینڈا،6نومبر(ایجنسی) کینیڈا کے نئے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا اگلے برس کے آغاز سے قبل 25 ہزار شامی مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دے گا۔ ریڈیو کینیڈا نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے ٹروڈو کا کہنا تھا کہ مختلف حکومتی
وزارتیں اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں تاکہ آنے والے مہاجرین کو تمام تر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ نئے وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے وزیر دفاع ہرجیت سجن شام اور عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف آپریشن میں شریک کینیڈا کے جنگی طیاروں کی واپسی کے معاملے پر بھی کام کر رہے ہیں۔